پاکستان میں سوائن فلو کاوجو د نہیں :ادارہ صحت
20 جنوری 2011 32 : 18
اسلام آ باد(مانیٹر نگ ڈیسک)قومی ادارہ صحت نے ملک بھر کے ہسپتالوںاور بنیادی ہیلتھ مراکزکوخط تحریر کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ملک میں سوائن فلو کا کوئی وجو د نہیں ہے او ر جس فلو سے اموات واقع ہوئی ہیں وہ ایچ ون این ون ہے جو کہ قابل علاج ہے۔خط میں ہسپتال اور صحت کے مراکزکو خبر دار کیا گیا ہے کہ سوائن فلو کانام استعمال نہ کریں اس سے عوام میں خوف ہراس پھیل رہا ہے ۔قومی ادارہ صحت کے ایگزیکٹوڈائریکٹرڈاکٹر مظہر قازی نے بتا یا کہ سوائن فلو کا پاکستان اور اس خطے میں کوئی وجو د نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں اب تک دو سو مریضو ں میں ایچ ون این ون وائرس کی تشخیص کی گئی ہے جن کاعلاج جاری ہے جبکہ اس وائرس سے اب تک پانچ ہلاکتیں ہو چکی ہیں
0 Comments
Need Your Precious Comments.