ڈرون حملوں کا نہ روکنے والا سلسلہ ایک دفعہ پھر سے شروع ہو چکا ہے جو بے گناہ جانی نقصان کا سبب بن رہا ہے-یہ ڈرون حملوں کا سلسلہ کوئی نیا نہیں -اس میں شدت اس وقت سے زیادہ انی شروع ہو چکی ہے جب سے پاک فوج کی جانب سے شمالی وزیرستان آپرشن سے سختی سے انکار کیا جانے لگا ہے -امریکا کی جانب سے بڑے بونگے قسم کے دلائل آنے شروع ہو جاتے ہیں جب وہ یہ دعوه کرنے لگ جاتا ہے کے القاعدہ کے اتنے بندے مارے گے یا یہ کے اس ڈورن حملے میں فلانا طالبان کا لیڈر مارا گیا ہے جو افغانستان سے بھگ کر گیا تھا حالانکہ حقیقت اس کے بلکل برعکس ہے .ڈرون حملوں میں مارے جانے والے افراد کی اکثریت معصوم اور بیگناہ افراد کی مشتمل ہے جو امریکی عتاب کی بھینڈ چڑھ رہے ہیں .جہاں پر امریکا اس خونی کھیل کو کھیلنے میں اپنے ہاتھ بیگناہ افراد کے خون سے رنگ رہا ہے وہیں ہماری حکومت کی جانب سے اچھے مذاق کے طور پر مزاحمتی بیان جاری ہو جاتے ہیں مثلا.اگلی ڈرون حملے قبل مذمت ہیں .اگلی بار ڈرون حملے ہوے تو مار گراۓ جایئں گے .یہ بیان اتنی بار ا چکے ہیں کے اب تو لوگوں کو بھی زبانی یاد ہو چکے ہیں کے اگلی بار کیا بیان آنے والا ہے .
جہاں امریکا اور پاکستان کی یہ ناپاک حکومت ڈرون حملوں کی ذمدار ہے وہیں کچھ اور بھی وجوہات ہیں جو ڈرون حملوں کا سبب بن رہے ہیں آیئں ان وجوہات پر غور کریں اور اس کا حل تلاش کریں
١= امریکا کے ڈرون حملے پاکستان کے اندر سواے انتشار پھیلانے کے اور کچھ نہیں القاعدہ اور طالبان صرف ایک بہانہ ہے
٢=شمالی وزیرستان کے قبائلی پاکستان سے محبت رکھنے والے لوگ ہیں جو ہر قیمت پر اپنا تن من دھن پاکستان کی خاطر قربان کرنے کو تیار ہیں.یہی وجہ ہے جنوبی وزیرستان آپریشن کے بعد شمالی وزیرستان آپریشن سے پاکستان آرمی نے سختی سے انکار کر دیا ہے .مگر ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے وہ علاقے پاکستان آرمی کے زیرے کنٹرول نہیں-نہ ہے آج سے پہلے وہاں پاکستان آرمی کا کوئی ایک بھی سپاہی وہاں کبھی گیا ہے کیوں کے وہاں کے قبائل اس کو پسند نہیں کرتے کے باہر سے کوئی آ ے .
٣= ڈرون حملے گرانے کے لیے انٹی ائیرکرافٹ گن کی ضرورت پڑتی ہے جو پاکستان آرمی کے پاس موجود ہے قبائلی افراد کے پاس نہیں -نہ ہے ان کے پاس اس قسم کی کوئی تربیت موجود ہے .چنانچہ امریکا اس سے ناجائز فائدہ اٹھا رہا ہے اب اس کا فیصلہ قبائل کو کرنا چاہیے کے وہ ان علاقوں کو پاکستان آرمی کے کنٹرول میں دینا پسند کرتے ہیں کے نہیں
٤=یہ بات بہت سے لوگ کہتے ہیں کے پاکستان آرمی اگر وہاں نہیں جا سکتی تو ائرفورس کا استعمال تو کر سکتی ہے اس میں کوئی شک نہیں پاکستان ائرفورس کے پاس صلاحیت موجود ہے ایف ١٦ سے ہی نہیں ایف ٧ یا میراج سے بھی ڈرون گرایا جا سکتا ہے مگربات وہیں پر ا جاتی ہے کہ شمالی وزیرستان میں پاکستان آرمی کا کوئی ایسا نیٹ ورک نہیں جس کے زاریعے سے ڈرون کا پتا لگایا جا سکے نہ ہے وہاں ریڈر کا نظام موجود ہے اس کے لیے بھی وہاں پاکستان آرمی کا ہونا ضروری ہے
٥=پاکستان کا موجودہ نظام اور حکومت پاکستان کی تاریخ کی کرپٹ ترین حکومت پر مشتمل ہے جن کے ہوتے ہوے پاکستان جنگ کا متحمل نہیں ہو سکتا اس کو اکھاڑنا ضروری ہے
٦= میری ان تمام قبائل افراد سے گزارش ہے وہ اس نزاکت کو سمجھیں اور اس نازک موقع پر پاک فوج کا ساتھ دیں کیوں کے یہ پاکستان کی سلامتی کا معاملہ ہے اگر وہ یوں ہی انا کا مسلہ بنا کر چلتے راہیں گے ان علاقوں کو پاکستان آرمی کے کنٹرول میں دینے پر راضی نہیں ہوں گے تو امریکا یوں ہے ناجائز فائدہ اٹھاتا رہے گا . —
0 Comments
Need Your Precious Comments.