امریکا نے پاکستان میں ڈرون حملے روک دیئے، امریکی جریدہ

واشنگٹن…امریکی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ کشیدہ تعلقات کی وجہ سے امریکا نے پاکستان کے قبائلی میں القاعدہ اور طالبان کے خلاف کا ڈرون حملے روک دیئے ہیں۔ایک امریکی جریدہ کا کہناہے کہ امریکی حکام کو خدشہ ہے اس وقت ڈرون حملے دونوں ملکوں کے پہلے سے کشیدہ تعلقات کومزید خراب کردیں گے۔ایک امریکی اہلکار نے امریکی اخبار کو بتا یا کہ خدشہ یہ ہے کہ ڈرون کا ایک اور حملہ دونوں ملکوں کے تعلقات کو پوائنٹ آف نو ریٹرن کی جانب لے جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم نہیں جانتے کہ ہم پاکستان کو کس حد تک دباوٴ میں لاسکتے ہیں اور وہ کس حد تک دباوٴبرداشت کرنے پر آمادہ ہے۔ایک اور اہلکار نے واضح کیا کہ ڈرون حملے روک دیئے گئے ہیں تاہم وہ اس بات پر غور کرہے ہیں کہ اگرہدف کو نشانہ بنانے کا موقع ملا تو حملہ کیا جاسکتا ہے۔

Post a Comment

0 Comments