امریکا:بلیک واٹر نے اپنا نام زی سے تبدیل کرکے اکیڈمی رکھ لیا


واشنگٹن. . . . .. . .امریکا کی بدنام زمانہ سابق نجی سیکیورٹی ایجنسی بلیک واٹرنے اپنا نام زی سے تبدیل کرکے اکیڈمی رکھ لیا۔ بلیک واٹرعراق میں شہریوں کے قتل میں ملوث رہی ہے۔ایکس ای یا زی سروسز ایل ایل سی (Xe Services LLC ) جس کاپرانا نام بلیک واٹر ورلڈ وائیڈ یا بلیک واٹر یو ایس اے تھا اب نئے نام سے اپنی کارروائیاں کرے گی۔کمپنی کے صدراورچیف ایگزیکٹیو ٹیڈ رائٹ نے ایک انٹرویومیں اعلان کیا ہے کہ زی اب اکیڈمی کے نام سے اپنا کام جاری رکھے گی۔ان کا کہنا تھا کہ اکیڈمی مستقبل میں امریکا کے قومی مزاج کا تعین کرنے کیلئے دانشوروں اورجنگجووٴں کوتربیت دے گی۔ ایک سوال پر ٹیڈ نے بتایا کہ کمپنی کا نیانام بالکل سادہ سا ہے اوراس فرم کونئی اونرشپ،نئی لیڈرشپ دی ہے اس کے علاوہ سیکیورٹی سروسز اور تربیت پر ازسرنو اسٹریٹجی بنائی جائے۔ کمپنی نے اپنی نئی ویب سائٹ بھی بنالی ہے جبکہ آرلنگٹن میں نیا کارپوریٹ ہیڈ کوارٹر قائم کیا گیا ہے۔بلیک واٹرکے ارکان عراق جنگ میں فلوجہ، نجف اور بغداد میں غیر قانونی طور پرعام شہریوں کے قتل میں ملوث رہے ہیں اور اس کے کچھ اہلکاروں پرسترہ عراقی شہریوں کے قتل کا مقدمہ بھی امریکا میں چلایاگیا۔اس کمپنی کا مقصد امریکی سفارت کاروں اور دیگر افراد کا تحفظ ہے مگر یہ تنظیم ایسے کاموں میں استعمال ہوتی رہی ہے جو امریکا قانونی وجوہات سے خود نہیں کرنا چاہتا۔


Post a Comment

0 Comments