Indian Army Using pellet gun,chili Gas on Kashmirs


















سرینگر (خصوصی رپورٹ) مقبوضہ کشمیر میں ظالم بھارتی فوج اور پولیس کی جانب سے پیلٹ گولیوں، زہریلی مرچی گیس کا استعمال کرنے کے باعث مقبوضہ کشمیر وادی میں تین برسوں کے دوران 670 افراد برے طریقے سے متاثر ہوئے ہیں جن میں سے ایک درجن کے قریب افراد کی بینائی چلی گئی ہے۔ پلہالن پٹن میں بھارتی فوج کی جانب سے پیلٹ گولیوں کے استعمال سے دو نوجوانوں کی حالت نازک ہے۔ ایک کی بینائی مکمل طور پر ختم ہو گئی ہے جبکہ مجموعی طور پر متاثرین کی تعداد ہزاروں میں ہے۔

کشمیریوں کے آزادی کیلئے احتجاجی مظاہروں کو روکنے اور تشدد پر اتر آئی بھیڑ کو منتشر کرنے ، پتھراؤ والے نوجوان کو منتشر کرنے کے سلسلے میں گزشتہ تین برسوں کے دوران کشمیر وادی میں پیلٹ گولیاں لگنے، مرچی گیس کے استعمال سے 670 افراد متاثر ہوئے ہیں،جن میں پندرہ سے 35 سال تک کے نوجوان بھی شامل ہیں زخمی ہو گئے ہیں اور ایسے افراد میں سے کئی ایک عمر بھر کیلئے اپاہج بن کر رہ گئے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments