مٹھی (نمائندہ خصوصی) جماعۃ الدعوۃ پاکستان کے مرکزی رہنما پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی نے کہا ہے کہ تھرپارکر کے عوام کی بلا امتیاز مدد کرنا ہمارا اخلاقی و مذہبی فریضہ ہے۔ جماعۃ الدعوۃ ووٹ کی سیاست نہیں دکھی انسانیت کی خدمت کے ذریعے سب کو ایک لڑی میں پرونا چاہتی ہے۔ بھارت میں مسلمان محفوظ نہیں لیکن تھر کے ہندو خود کو محفوظ سمجھتے ہیں۔ ہم زبردستی تبدیلی مذہب کے قائل نہیں مگر انسانیت کی
خدمت اسلامی فریضہ سمجھتے ہیں۔ غیر ملکی ادارے ہماری رفاہی سرگرمیوں سے خوفزدہ ہیں، ان کی سازشیں ہر سطح پر ناکام بنائیں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے تھرپارکر کے ضلعی صدر مقام مٹھی میں فلاح انسانیت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس سے فلاح انسانیت فاؤنڈیشن پاکستان کے چیئرمین حافظ عبدالرؤف، جماعت اسلامی کے رہنما میر محمد بلیدی، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مفتی آدم، جماعۃ الدعوۃ کے مرکزی رہنما سیف اللہ خالد، نصر جاوید، معروف عالم دین مولانا احمد سموں، حافظ محمد کھٹی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ جبکہ اس موقع پر جماعۃ الدعوۃ سندھ کے امیر فیصل ندیم، بلوچستان کے امیر مفتی محمد قاسم، جماعۃ الدعوۃ کے رہنما حافظ خالد ولید، ترجمان یحییٰ مجاہد، امیر اسلام آباد شفیق الرحمان، امیر فیصل آباد فیاض احمد، حافظ انور سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ کانفرنس میں مسلمانوں سمیت ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے بھی شرکت کی۔ حافظ عبدالرحمن مکی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوؤں سے ہمارا تعلق وطن عزیز کی بنیاد پر استوار ہے۔ پاکستان میں کسی سے ہماری کوئی دشمنی نہیں، ہم بلا امتیاز مسلمانوں اور ہندوؤں کی خدمت کر رہے ہیں۔
جماعۃ الدعوۃ شدت اور انتہا پسندی کی قائل نہیں ہے، ہم غیر مسلموں کی عزت و آبرو کا تحفظ مذہبی فریضہ سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جہاد فی سبیل اللہ پر استقامت کے بدولت اللہ نے مسلمانوں کو بڑی فتوحات سے نوازا ہے۔ افغانستان سے شکست کھاکر فرار ہونے والا امریکا بھارت کے ذریعے خطے میں اپنے مفادات کا تحفظ چاہتا ہے۔ افغانستان میں انڈین آرمی کا جانا بھارت کے لیے موت کا پیغام ثابت ہوگا۔ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن پاکستان کے چیئرمین حافظ عبدالرؤف نے کہا کہ خدمت انسانیت کی بدولت آج تھر کے ہندو بھی مسلمانوں کا احترام کرتے ہیں۔ ہماری رفاہی سرگرمیاں ذاتی مفادات کے لیے نہیں، انسانیت کی فلاح کے لیے ہے۔ انہوں نے کہا کہ تھر کے عوام نشے جیسی لعنت سے چھٹکارا حاصل کرلیں تو پانی کی عدم دستیابی کا مسئلہ بھی اللہ حل فرمادے گا۔ اعمال میں کوتاہی انسانوں تباہ کردیتی ہے۔ جماعت اسلامی کے رہنما میر محمد بلیدی نے کہا کہ ملک میں جب بھی آفت آن پڑی فلاح انسانیت فاؤنڈیشن نے بروقت مدد کے لیے پہنچ کر متاثرین کے درد کو اپنا درد سمجھا۔ ہم ایف آئی ایف کے رضاکاروں کا تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مفتی آدم نے کہا کہ جو بھی حق کی بات کرتا ہے، دنیا اسے دہشت قرار دے دیتی ہے۔ لیکن اس کے باوجود دنیا میں حق کی آواز کو دبایا نہیں جا سکا۔ جماعۃ الدعوۃ کے مرکزی رہنما سیف اللہ خالد نے کہا کہ جماعۃ الدعوۃ تعلیم و صحت کے میدان میں بھی سرگرم ہے۔ خدمت ہی ہمارا شعار ہے۔ نصر جاوید نے کہا کہ بھارت ہمیشہ اسلام مخالف عزائم رکھتا ہے۔ لیکن جس ملک کی بنیاد کلمہ طیبہ ہو، دشمن اس کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔ عالم دین مولانا احمد سموں، حافظ محمد کٹی و دیگر نے کہا کہ اسلام خیر خواہی کا دین ہے، سیرت نبوی ہمیں خدمت انسانیت کی تعلیم دیتی ہے۔ مسلمان خدمت اور دعوت کو اپنا شعار بنائیں۔
مٹھی/کانفرنس
مٹھی/کانفرنس
مٹھی (نمائندہ خصوصی)فلاح انسانیت فاونڈیشن کی جانب تھر پارکر کے صدرمقام مٹھی میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا آغاز کردیا گیا ہے۔ پلانٹ کا افتتاح جماعۃ الدعوۃ کے مرکزی رہنماء حافظ عبدالرحمان مکی نے کیا۔ جبکہ افتتاحی تقریب میں چیئرمین فلاح انسانیت فاونڈیشن حافظ عبدالروف، مسؤل شعبہ سیاسی امورجماعۃ الدعوۃ پاکستان خالد ولید،جماعۃ الدعوۃ فیصل آباد کے مسؤل فیاض ، جماعۃ الدعوۃ اسلام آباد کے مسؤل فیاض احمد سمیت مقامی ذمہ داران کی بڑی تعداد شریک تھی۔ پلانٹ یومیہ 24ہزار گیلن پانی کو قابل استعمال بنائے گا۔ اس منصوبے پر12 لاکھ روپے لاگت آئی ہے۔ واٹر پلانٹ سے مٹھی کے عوام کوصاف پانی دستیاب ہوگا،جس کے بعد گندے پانی کے استعمال سے پیدا ہونے والی بیماریوں کی شرح میں کمی ہو گی۔ منگل کو ہونے والی فلٹر پلانٹ کی افتتاحی تقریب میں حافظ عبدالرحمان نے افتتاح کے بعد منصوبے کو عوام کے لیے فائندہ مند ہونے اور اس صدقہ جاریہ کو عطیہ کرنے والے لوگوں کے لیے خیر وبرکت کی دعا بھی کی۔
0 Comments
Need Your Precious Comments.