ترکی کے وزیراعظم کی بیگم کا امدادی سامان کیساتھ دورہ برما
ترکی کے وزیراعظم رجب طیب اردگان کی اہلیہ برما میں فسادوں میں متاثر ہونے والے مسلمانوں کے لئے امدادی سامان کے ساتھ جب روہنگیا مسلمانوں کے پناہ گزین کیمپ میں پہنچی تو ایمن اردگان مسلمانوں کی حالت زار اور مفلوک الحالی دیکھ کر جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور زار و قطار رو پڑیں۔
جن لوگوں کو ہمہ وقت تکلیف رہتی تھی کہ امت مسلمہ کا درد پاکستان کے مسلمانوں کو ہی کیوں ہوتا ہے ان کو خبر ہو کہ یہ بیماری الحمد للہ عام ہو رہی ہے۔ مصر میں ان کے لیے مظاہرے ہوئے۔ دیگر مسلم ملکوں میں بھی ان کے لیے احتجاج اور اجتماعی دعائیں اس بات کا ثبوت ہیں کہ امت اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کے بموجب ایک ہو رہی ہے۔ الحمد للہ۔ کسی بھی مسلمان ملک کے اعلی شخصیت کا برما کا یہ پہلا دورہ ہے
کاش کہ پاکستانی حکمران بھی دورہ کرتے اور مظلوم مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے۔ پاکستان جسے عالم اسلام کا قائد ہونا تھا، کرپٹ حکمرانوں نے اسے بھکاری اور امریکہ کا درباری بنا دیا ہے۔ .
1 Comments
hmaray leaders bay gahirat hain unhay apni jaibin bharnay se fursat ho to ksi or ki traf dekhian
ReplyDeleteNeed Your Precious Comments.