Video Chat Possible on Facebook

فیس بک اور سکائپ میں شراکت داری

سماجی رابطوں کی مقبول ویب سائٹ فیس بک نے ویڈیو چیٹ کی ویب سائٹ سکائپ کے ساتھ شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔
اس شراکت داری کی وجہ سے فیس بک پر ویڈیو چیٹ کی جا سکے گی۔
فیس بک کی جانب سے سکائپ کے ساتھ شراکت داری کا مقصد فیس بک کے حریف گوگل کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ گوگل پلس کا جواب دینا ہے۔
اگرچہ یہ پہلا موقع ہے کہ فیس بک اور سکائپ نے شراکت داری کا اعلان کیا ہے لیکن اس سے پہلے دونوں ادارے پیغامات کے کچھ ٹولز کا تبادلہ کر رہے تھے۔
مائیکروسافٹ کی جانب سے سکائپ کو خریدنے کا عمل جاری ہے جبکہ فیس بک میں مائیکرو سافٹ کا بڑے شیئر یا حصہ ہے۔
فیس بک پر سکائپ نئی ویڈیو کال سروس کا افتتاح فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ فیس بک کے صارفین کی تعداد پچہتر کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔
تاہم انھوں نے کہا کہ فیس بک کی مقبولیت کا اندازہ اب اس کے صارفین کی تعداد سے نہیں لگایا جا سکتا ہے۔ اب ویب سائٹ پر ویڈیو لنکس، ویب لنکس اور تصاویر کی شیئرنگ سے زیادہ بہتر طور پر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ کس طرح سے لوگ ویب سائٹ سے جوڑے ہوئے ہیں۔
گوگل پلس کے برعکس فیس بک پر سکائپ کے ذریعے دو افراد ایک دوسرے کے ساتھ براہ راست ویڈیو چیٹ یا بات چیت کر سکیں گے جب کہ گوگل پلس میں ویڈیو بات چیت صرف گروپ کی شکل میں ہو سکتی ہے۔
مارک زکربرگ نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ سکائپ کے دیگر فنکشنز بھی مستقبل میں فیس بک پر شامل کیے جائیں۔
bbc urdu.

Post a Comment

0 Comments