Cigarette smoking cause of sudden men's death

سگرٹ نوشی مردوں کے جلدی مرنے کی بڑی وجہ

ایک نئی تحقیق کے مطابق یورپ بھر میں عورتوں کے مقابلے میں مردوں کے جلدی مر جانے کی بڑی وجہ سگرٹ نوشی ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق زیادہ تر ممالک میں تمباکو نوشی سے متعلق بیماریاں عورتوں اور مردوں کے درمیان شرح اموات میں ساٹھ فیصد تک فرق کا باعث بنتی ہیں۔
برطانیہ میں خواتین مردوں کے مقابلے میں اوسطاً چار برس زیادہ زندہ رہتی ہیں حالانکہ حالیہ برسوں میں یہ فرق کم ہو رہا ہے۔
جریدے ٹوبیکو کنٹرول کے مطابق تمباکو نوشی کے علاوہ شراب نوشی مردوں میں جلدی اموات کی دوسری اہم وجہ ہے جس کی بنا پر عورتوں اور مردوں کے درمیان اموات کا فرق بیس فیصد ہے۔
تاہم کچھ ماہرین نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ اس فرق کی وجہ جسمانی ساخت اور یہ حقیقت ہے کہ خواتین مردوں کے مقابلے میں طبی امداد کے لیے زیادہ کوشش کرتی ہیں۔
تحقیق کے مطابق یورپ کے تیس ممالک میں جس میں برطانیہ بھی شامل ہے مجموعی طور پر مردوں میں جلدی مرنے کی شرح زیادہ ہے۔

Post a Comment

0 Comments