بھارت کے مختلف شہروں میں مسلمان قصابوں کے خلاف مقامی ہندوؤں کے حملے ہر روز بڑھ رہے ہیں



























نئی دہلی، حیدر آباد (جرار رپورٹ) بھارت کے مختلف شہروں میں مسلمانوں خصوصاً قصاب قریشی برادری کے خلاف مقامی ہندوؤں کے حملے ہر روز بڑھ رہے ہیں جس کے بعد کئی روز سے مسلمان قصاب قریشی ہڑتالیں کر رہے ہیں۔ اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کر کے تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ ہندو عناصر کی جانب سے مسلسل ہراساں کرنے کے خلاف بودھن شہر میں قریشی برادری نے بڑے جانوروں کے گوشت کی خریدوفروخت بند کر دی۔ اس طرح شہر میں بڑے گوشت کی دکانیں بند پڑی ہیں۔

اسی دوران میں قریشی برادری کے ایک وفد نے رکن اسمبلی بودھن جناب محمد شکیل عامر سے ان کی قیام گاہ پہنچ کر ملاقات کی اور انہیں بتایا کہ جانوروں کی منتقلی میں ہندو عناصر مسلسل رکاوٹیں حائل کر رہے ہیں۔ گاڑیوں کو روک کر جانوروں کو بھگایا جا رہا ہے۔ نیز گاڑیوں کو نذرآتش کیا جا رہا ہے۔ ان واقعات کے نتیجہ میں برادری کے افراد کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔ شہر میں بڑے جانور کا گوشت فروخت نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے قریشی برادری نے اپنی دکانیں غیر معینہ مدت کے لئے بند کر دیں، اس کے علاوہ شہر کے ہفتہ واری بیل بازار میں بھی بڑے جانوروں کی خریدوفروخت نہیں کی۔

Post a Comment

0 Comments