Sovereign Pakistan

Islam,News,Technology,Free tips and tricks,History,Islamic videos,Pakistan's prosperity, integrity,sovereignty,

Image result for Earn Online 728x90

Sunday, March 8, 2015

پاکستان میں سیاحت کے 11 نکات...



























نکتہ نمبر 1:- سیاحت کسی بھی ملک کی اھم ترین انڈسٹری ھوتی ھے اور صحیح منصوبہ بندی کے باعث گھر بیٹھے زرِ مبادلہ لا کر ملک کو مالا مال کر دیتی ھے. چونکہ اس انڈسٹری کا انحصار جغرافیائی خدوخال پر ھوتا ھے اس لیے یہ نعمت ھر کسی کے پاس نہیں ھوتی. مصنوعی طور پر سیاحت کو فروغ دینے کے لیے "غیر شرعی بندوبست" کرنے پڑتے ھیں.

نکتہ نمبر 2:- اللہ نے پاکستان کو تمام جغرافیائی خدوخال سے نوازا ھے. ھمارے پاس سمندر، صحرا اور سبزہ زار سب کچھ موجود ھے. مگر سب سے اھم، ھمارے پاس دنیا کے بلند ترین، خطرناک ترین اور خوبصورت ترین پہاڑ موجود ھیں اور یہی پاکستان کی انفرادیت ھے جو دنیا بھر میں مشہور ھے... پاکستان اسی وجہ سے جانا جاتا ھے.

نکتہ نمبر 3:- اِس وقت پاکستان میں وزارتِ سیاحت موجود نہیں. 2010 تک یہ وزارت ضرور موجود تھی جس کے وزیرِ مملکت مولانا فضل الرحمٰن کے برادر محترم مولانا عطا الرحمٰن تھے جنہوں نے وزارت کو اتنی کامیابی سے چلایا کہ ختم ھی ھو گئی. اُن کے فرمودات میں سے مشہور ترین فرمُودہ تھا:

"پاکستان میں غیرشرعی سیاحت کا نظام رائج ھے، اسے ختم ھونا چاھیے." (وجوھات ھماری سمجھ میں نہیں آئیں کیونکہ یہاں تو برھنگی اور مے نوشی جیسی سہولیات کبھی موجود نہیں رھیں.)

یعنی مولانا ایک "غیر شرعی محمکہ" سے تنخواہ وصول کرتے رھے.

نکتہ نمبر 4:- 2010 کے بعد نتیجتاً وزارت ختم کر کے اِسے PTDC میں ضم کر دیا گیا. (چلو خیر ھے).

نکتہ نمبر 5:- وزیرِ معلومات پرویز رشید نے بیان جاری فرمایا کہ گلگت بلتستان کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں. (وزیر صاحب جیو نیٹ ورک کے میر شکیل الرحمٰن کو گلگت بلتستان کی عدالتوں سے بچانا چاھتے تھے کیونکہ اُن عدالتوں نے میر صاحب کو غدار قرار دیا تھا. ایک شریف سے وزیرِاعظم نے قومی اسمبلی کے فلور پر جیو کا نام لے کر جیو جیسے غدار چینل کے لیے اپنی سپورٹ ظاھر کی. جیو کا غدار ھونا فیس بُک فینومنا نہیں بلکہ افواجِ پاکستان نے اپنی رائے کا اظہار کیا تھا.)

نکتہ نمبر 6:- قوم سوئی پڑی ھے... وجہ بیان کی جائے گی.

نکتہ نمبر 7:- پاکستان کی پہچان بلند برفپوش پہاڑ 99% گلگت بلتستان میں ھیں. مری ایوبیہ جیسے مقامات دیکھنے کا شوق غیر ملکی سیاحوں کو نہیں ھوتا... اُن کے اپنے پاس مری ایوبیہ کافی صاف حالت میں موجود ھیں.

نکتہ نمبر 8:- قوم واقعی سو رھی ھے... یقین جانیے.

نکتہ نمبر 9:- وزیرِ معلومات پرویز رشید کے بیان پر کسی وزیرِ سیاحت یا PTDC کے ھیڈ نے ردِ عمل ظاھر نہیں کیا..... وجہ جانتے ھیں کہ کیوں؟

نکتہ نمبر 10:- ھتھ سُٹ....!!! وزیرِ مملکت پرویز رشید ھی وہ شخصیت ھیں جو PTDC کے بورڈ اوف ڈائریکٹرز کے ھیڈ اور سیاحت کے وزیر بھی ھیں.. اب وہ اپنے آپ کو خود کیسے روکیں؟.... کہ کوئی تو روک لے مجھے!!. (اور ھاں، وزارتِ سیاحت تو موجود ھی نہیں تو پھر وزیرِ سیاحت کِس لیے ھیں؟)

نکتہ نمبر 11:-- پاکستان میں سیاحت اور اپنی بے خبری یا بے حسی پر آئیے مل کر میرے ساتھ ساتھ پڑھیے "انا للہ وانا الیہ راجعون"..

Courtesy : Muhammad Ahsan

1 comment:

  1. you right. ...Checkout for the Latest, Breaking and Hot Urdu News about Politics, Sports, Technology and Health from Pakistan and around the world

    ReplyDelete

Need Your Precious Comments.

Fashion

Popular Posts

Beauty

Mission of Sovereign Pakistan

SP1947's Major Purpose is To Educate and Inform the People of Pakistan about Realty and Facts. Because its Our Right to Know What is Realty and Truth..So Come and Join Us and Share Sp1947.blogspot.com with your Friends Family and Others.
------------------------------------------------------------------------------------------------------------
Sp1947.blogspot.com is Providing Daily Urdu Columns, Urdu Articles, Urdu Editorials, Top Events, Investigative Reports, Corruption Stories in Pakistan from Top Pakistani Urdu News Newspapers Like Jang, Express, Nawaiwaqt, Khabrain.
------------------------------------------------------------------------------------------------------------
Sp1947.blogspot.com Has a Big Collection of Urdu Columns of Famous Pakistani Urdu Columnists Like Columns of Javed Chaudhry, Columns of Hamid Mir, Columns of Talat Hussain, Columns of Dr Abdul Qadeer Khan, Columns of Irfan Siddiqui, Columns of Orya Maqbool Jan, Columns of Abdullah Tariq Sohail, Columns of Hasan Nisar, Columns of Ansar Abbasi, Columns of Abbas Athar, Columns of Rauf Klasra and Other Pakistani Urdu Columns Writers on Burning Issues and Top Events in Recent Pakistani Politics at One Place.
------------------------------------------------------------------------------------------------------------
Disclaimer
===========
All columns, News, Special Reports, Corruption Stories Published on this Website is Owned and Copy Right by Respective Newspapers and Magazines, We are Publishing all Material Just for Awareness and Information Purpose.

Google+ Badge

Travel

Followers