NGOs conspiracies are dying from welfare Works done by FIF


















رفاہی کاموں سے این جی اوز کی سازشیں دم توڑ رہی ہیں،حافظ عبدالرؤف
#UrduNews 

کراچی ( رپورٹ :فاروق اعظم) فلاح انسانیت فاؤنڈیشن پاکستان کے چیئرمین حافظ عبدالرؤف نے کہا ہے کہ دینی رفاہی اداروں کی خدمات سے مغربی این جی اوز کی سازشیں دم توڑ رہی ہیں۔ مظلوموں اور مسکینوں کا سہارا بننے کی تاکید اسلام کرتا ہے۔ قوم کی فلاح و تعمیر انسانیت کی خدمت پر یقین رکھنے سے ممکن ہے۔ عوام ذاتیات کے لیے فکر مند ہونے کے بجائے قوم کی خدمت اور اصلاح کا جذبہ لے کر آگے بڑھے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد نمرہ نارتھ ناظم آباد میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حافظ عبدالرؤف نے کہا کہ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن ملک بھر میں انسانیت کی فلاح کے لیے میدان عمل میں کوشاں ہے۔ تھرپارکر اور بلوچستان سمیت ملک کے دور دراز علاقوں میں 2200 واٹر پروجیکٹ مکمل کیے جاچکے ہیں۔ 

صرف گزشتہ سال 20 لاکھ سے زائد مریضوں کا علاج معالجہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری خدمات کا دائرہ بیرون ملک بھی وسعت اختیار کرتا جا رہا ہے۔ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔ رفاہی میدان میں وسیع پیمانے پر خدمات سرانجام دینے کی وجہ سے مغربی این جی اوز کو کھل کھیلنے کا موقع نہیں مل سکا یہی وجہ ہے کہ دشمن قوتیں ہماری رفاہی سرگرمیوں کو اپنے ناپاک عزائم کی راہ میں رکاوٹ قرار دے رہی ہیں۔ حافظ عبدالرؤف نے کہا کہ اپنی قوم کی حفاظت کے لیے فکر مند ہونے پر اللہ تعالی نے چیونٹی کی صدا کو قرآن کا حصہ بناکر تا قیامت محفوظ کرلیا ہے۔ سورۃ نمل میں اس کا تذکرہ آج بھی تلاوت کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تھرپارکر میں پانی کی عدم دستابی کا مسئلہ ختم کرنے کے لیے پوری قوم کو فکر مند ہونا پڑے گا۔ قوم آگے بھر کر تھری عوام کے درد کو اپنا درد سمجھ کر ان کی بحالی کے لیے کردار ادا کرے۔

Post a Comment

0 Comments