امریکی ریاست ٹیکساس میں اسلامی مرکز خاکستر





























واشنگٹن (نیوز رپورٹ) امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں قائم اسلامی کمیونٹی سنٹر کی عمارت کو آگ لگا کر تباہ کر دیا گیا۔ آگ کی وجہ سے کمیونٹی سنٹر کے گودام والا حصہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ ہیوسٹن فارن ڈیپارٹمنٹ کے پبلک انفارمیشن آفیسر کینیا ٹاپارکر نے العربیہ نیوز سے بات کرتے ہوئے عمارت میں آتشزدگی کی تصدیق کی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ آتشزدگی کے وقت عمارت میں کوئی شخص موجود نہیں تھا۔

پارکر نے کمیونٹی سنٹر میں موجود مسجد کے امام اور ان کے بیٹے کے بیان پر تبصرے سے گریز کیا جس میں انہوں نے کمیونٹی سنٹر میں آگ کو مذہبی منافرت کا شاخسانہ قرار دیا تھا۔ بیان میں بتایا گیا کہ صبح تقریباً 5 بجے کے قریب ہمارے سنٹر کی تیسری عمارت میں آگ لگ گئی۔ آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ عمارت پوری طرح خاکستر ہو گئی اور اس میں موجود تقریباً تمام سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔ مقامی مسلمانوں کے حوالے سے بتایا گیا کہ انہوں نے سنٹر کے پاس ایک مشتبہ شخص کو دیکھا تھا۔ کمیونٹی سنٹر کی مسجد کے امام نے اے بی سی نیوز کو بتایا کہ میرا بیٹا یہاں سے گزر رہا تھا اور کوئی شخص سفید گاڑی میں بیٹھا ہوا مذاق اڑا رہا تھا اور نعرے لگا رہا تھا۔ یہ واقعہ امریکا میں کشیدہ ماحول کے درمیان وقوع پذیر ہوا ہے کہ جب اسی ہفتے میں تین مسلمانوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔

Post a Comment

0 Comments