مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوجی ہیلی کاپٹر تباہ، لیفٹیننٹ کرنل ہلاک





















گاندربل(نیوز رپورٹ) مقبوضہ کشمیر کے علاقہ بانڈی پورہ میں فوجی ہیلی کاپٹرگرکر تباہ، 2 ظالم افسر ہلاک ہو گئے۔ واقعہ کے بعد ماہرین کی دو ٹیموں نے جائے واردات کا دورہ کرکے تباہی کی وجوہات کا پتہ چلانے کیلئے اہم ثبوت و شواہد جمع کئے اور تباہ شدہ ہیلی کاپٹر کے کچھ اہم حصے بھی اپنی تحویل میں لئے۔فوج کی 3 راشٹریہ رائفلز مانسبل سے وابستہ ایک فوجی ہیلی کاپٹر بدھ کی شب صفاپورہ کے تکیہ چیوہ علاقے میں لامن نامی پہاڑیوں سے ٹکر اکر تباہ ہوگیا۔

اس واقعہ میں ہیلی کاپٹر میں سوار پائلٹ اور کو پائلٹ ہلاک ہوگئے اور جب فوج اور پولیس کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں تو دونوں کی جھلسی ہوئی لاشیں برآمد کی گئیں۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ دھماکے کی آواز کے بعد انہوں نے پہاڑیوں سے آگ کے شعلے بلند ہوتے دیکھے۔مارے گئے ایک پائلٹ کی شناخت لیفٹیننٹ کرنل بتائی گئی ہے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ حادثے میں مارے گئے افسران کی لاشیں ان کے آبائی گھروں کو روانہ کی جارہی ہیں۔

Post a Comment

0 Comments