Sovereign Pakistan

Islam,News,Technology,Free tips and tricks,History,Islamic videos,Pakistan's prosperity, integrity,sovereignty,

Image result for Earn Online 728x90

Saturday, December 17, 2011

پاک فوج اور آئی ایس آئی کے خلاف پروپیگنڈہ



پاک فوج اور آئی ایس آئی کے خلاف پروپیگنڈہ۔۔۔۔۔ریاض احمد چودھری
ایبٹ آباد آپریشن کی سازش تیار ہوئی جس کے بعد متضاد اور تضحیک آمیز بیانات کا ایک سلسلہ چل نکلا۔ اس کا مقصد فوج اور آئی ایس آئی میں بداعتمادی پیدا کرنا اور آئی ایس آئی کو نہ صرف دنیا بلکہ اپنے عوام میں بھی ذلیل کرنا ہے۔ ساتھ ہی پاک فوج کا حقانی نیٹ ورک، لشکر طیبہ اور دیگر جہادی تنظیموں سے رابطہ جوڑنا بھی اسی مہم کا حصہ ہے۔ ہمارے ہاں فو ج اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کی صورت میں منظم ادارے قائم ہیں جو وطن عزیز کے دفاع اور سالمیت کے ذمہ دار ہیں۔ ہماری بری، بحری اور فضائی افواج اندرونی و بیرونی خطرات سے نمٹ رہی ہیں ۔ پاک فوج ہر میدان میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہماری انٹیلی جنس ایجنسیاں جن میں انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) انتہائی مضبوط ادارہ ہے جس کے ذمہ دشمن کی چالوں، خفیہ سازشوں کو بے نقاب کر کے ملک کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔ یہ دونوں ادارے چونکہ دشمن کی راہ میں سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند ہیں لہٰذا فوج اور آئی ایس آئی کے خلاف نفرت کے بیج بونے کیلئے سازشیں عروج پر ہیں۔ یہود و ہنود امریکہ کی مدد سے اس ادارے کے خاتمے کے لئے سرگرم عمل ہیں۔ ہمارا دشمن جانتا ہے کہ جب تک فوج کے شانہ بشانہ آئی ایس آئی اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں انجام دے رہی ہے پاکستان کو نقصان نہیں پہنچایا جا سکتا۔ اسی لئے آج ان دونوں اداروں کے خلاف زہر اگلا جا رہا ہے۔ روس جیسی سپر پاور توڑنا آئی ایس آئی کا کارنامہ ہے۔ امریکی ایما پر افغانستان میں آئی ایس آئی نے روس کو ناکوں چنے چبوا دیئے تھے۔ اس وقت تو آئی ایس آئی امریکہ کی گڈ لسٹ پر تھی۔ ا ب اچانک امریکہ کو آئی ایس آئی کے دہشت گردوں سے رابطے کیوں نظر آنے لگے ۔جبکہ انٹیلی جنس ایجنسیوں کی رپورٹ سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ امریکہ نام نہاد طالبان کو اسلحہ اور پیسہ دے کر پاک فوج کے خلاف لڑا رہا ہے۔ ملک میں خود کش دھماکے اور دہشت گردی کرا رہا ہے۔ امریکہ اور اس کے حواریوں کی طرف سے پاک فوج اور آئی ایس آئی کو کمزور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ مگر افواج اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے معاملے میں ہم سب متحد ہیں۔ یہ اس کی غلط فہمی ہے کہ ان اداروں کو کمزور کر کے اپنے مقاصد حاصل کر لے گا۔ کیا امریکی انٹیلی جنس ، سی آئی اے ، برطانوی M16 سے غلطیاں نہیں ہوتیں۔ 9/11 کا واقعہ کس کی غفلت کی وجہ سے ہوا۔ کیاسی آئی اے کو اس کا پتہ تھا ۔ اگر پتہ تھا توبروقت تدارک کیوں نہیں کیا گیا؟ اگر نہیں پتا تھا تو پھر سارا الزام آئی ایس آئی پر ہی کیوں کہ اسے اسامہ کی موجودگی کا علم کیوں نہ ہو سکا؟پاک فوج اور آئی ایس آئی پر پاکستانی عوام کو مکمل اعتماد اور بھروسہ ہے۔ عوام ان دونوں اداروں کو اپنی حفاظت کا ذمہ دار سمجھتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہ دونوں ادارے پاک وطن کے دفاع اور سلامتی کے ضامن بھی ہیں۔ پاکستان دنیا کا واحد اسلامی سپر پاور اور ایٹمی پاور ہے اور اس کا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔ ہماری افواج تربیت یافتہ اور بہترین افواج امریکہ سپر پاور ہونے کے نشے میں عراق، افغانستان، ویت نام ، جاپان، کوریا، صومالیہ، سابق یوگو سلاویہ اور دیگر ممالک میں لاکھوں انسانوں کو موت کی نیند سلا چکا ہے ۔ اسے یاد رکھنا چاہیے کہ کبھی روس اور برطانیہ بھی ایسی ہی سپر پاور تھیں۔ اگر امریکہ کو اپنے ایٹمی ہتھیاروں پر ناز ہے تو اس سے بھی جدید ترین ہتھیار روس کے پاس بھی تھے۔ ہمارے خلاف امریکی پروپیگنڈہ اور الزام تراشی کے بعد پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی نے امریکی ایجنسی سی آئی اے سے کہا ہے کہ وہ مستقبل میں پاکستان کے اندر کسی قسم کے حملے نہ کرنے کا باضابطہ تحریری معاہدہ کرے تاکہ پاکستان کے اندر مستقبل میں سی آئی اے کے یکطرفہ اور بلااجازت حملوں کے امکان کو مسترد کیا جاسکے۔ زبانی کلامی مصافہ کے بجائے ہم ان معاملات کو تحریری طورپر چاہتے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ تمام چیزیں ایک ضابطہ کے تحت ہوں کہ وہ کیا کرینگے اور ہم کیا کرینگے۔ بلااجازت پاکستان میں کسی بھی مشن کا قطعی امکان نہ ہو۔ نئے مجوزہ معاہدے سے امریکہ کے پاکستان میں ڈرون پروگرام بھی جواب دہی میں آجائے گا جن کے بارے میں کہاجاتاہے کہ ان میں بے گناہ شہری نشانہ بن رہے ہیں جبکہ ان حملوں کو ملکی خودمختاری کے منافی قرار دیا جا رہا ہے۔ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں القاعدہ اور طالبان گروپوں کے تعاقب کیلئے دونوں ممالک کے درمیان اتحاد اہم ہے جہاں سے یہ عناصر افغانستان میں غیرملکی فورسز پر حملے کرتے ہیں۔ایک ایسے موقع پر جب افغانستان سے امریکی فوج کا انخلا ہونے جا رہا ہے پاکستان کے ساتھ اتحادامریکہ کیلئے مزید اہمیت اختیار کرگیاہے۔


No comments:

Post a Comment

Need Your Precious Comments.

Fashion

Popular Posts

Beauty

Mission of Sovereign Pakistan

SP1947's Major Purpose is To Educate and Inform the People of Pakistan about Realty and Facts. Because its Our Right to Know What is Realty and Truth..So Come and Join Us and Share Sp1947.blogspot.com with your Friends Family and Others.
------------------------------------------------------------------------------------------------------------
Sp1947.blogspot.com is Providing Daily Urdu Columns, Urdu Articles, Urdu Editorials, Top Events, Investigative Reports, Corruption Stories in Pakistan from Top Pakistani Urdu News Newspapers Like Jang, Express, Nawaiwaqt, Khabrain.
------------------------------------------------------------------------------------------------------------
Sp1947.blogspot.com Has a Big Collection of Urdu Columns of Famous Pakistani Urdu Columnists Like Columns of Javed Chaudhry, Columns of Hamid Mir, Columns of Talat Hussain, Columns of Dr Abdul Qadeer Khan, Columns of Irfan Siddiqui, Columns of Orya Maqbool Jan, Columns of Abdullah Tariq Sohail, Columns of Hasan Nisar, Columns of Ansar Abbasi, Columns of Abbas Athar, Columns of Rauf Klasra and Other Pakistani Urdu Columns Writers on Burning Issues and Top Events in Recent Pakistani Politics at One Place.
------------------------------------------------------------------------------------------------------------
Disclaimer
===========
All columns, News, Special Reports, Corruption Stories Published on this Website is Owned and Copy Right by Respective Newspapers and Magazines, We are Publishing all Material Just for Awareness and Information Purpose.

Google+ Badge

Travel

Followers