شمسی بیس پرچو بیس اسرائیلیوں کی موجودگی،انٹیلی جنس حکام پریشان



شمسی بیس پرچو بیس اسرائیلیوں کی موجودگی،انٹیلی جنس حکام پریشان



اسرائیلی امریکی فوجی اہلکاروں کے کور میں تھے، ڈرون طیاروں کی پروازوں ، 

پاکستان ، ایران اور چین کی جاسوسی کرتے تھے، تمام اسرائیلی ، امریکی


 اہلکاروں کے ساتھ افغانستان جا چکے، ا ب افغانستان سے اپنے مشن کو آ پریٹ

 کریں گے، اہم انکشافات

لاہور /ایم ارشد 



شمسی ائیر بیس پر دو درجن سے زائد اسرائیلیوں کی موجودگی نے فوج اور انٹیلی 

جنس ایجنسیوں کے اعلیٰ افسران کو حیران اور پریشان کر دیا ۔ ان اسرائیلی کی مو 

جودگی اس وقت ثا بت ہوئی جب فوج اور انٹیلی جنس حکام نے شمسی ائیر بیس پر 

موجود امریکی اہلکاروں کی تعداد اور کوائف چیک کئے اور سامان کی جانچ پڑتال 

کی ۔باخبر ذرائع نے ’’ فیکٹ ‘‘ کو بتایا کہ یہ اسرائیلی امریکی فوجی اہلکاروں کے 

کور میں تھے تاہم پاکستانی انٹیلی جنس حکام سے ان کی موجودگی چھپی نہ رہ 

سکے ۔ استفسار پر امریکی اہلکاروں کی طرف سے یہی بتایا گیا کہ یہ اسرائیلی 

نژاد امریکی شہری ہیں ۔یہ اسرائیلی امریکی فوجیوں کے ساتھ ڈرون طیاروں کی 

پروازوں ، پاکستان ، ایران اور چین کی جاسوسی کرتے تھے ۔ ذرائع کے مطابق 

شمسی ائیر بیس پر موجود امریکیوں اور اسرائیلیوں کا تعلق امریکی خفیہ ایجنسی 

سی آئی اے سے ہے ۔بعض ذرائع کے مطابق یہ اسرائیلی ، امریکی اہلکاروں کے 

ساتھ افغانستان جا چکے ہیں ۔امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ امریکی اب افغانستان 

سے اپنے مشن کو آ پریٹ کریں گے


Post a Comment

0 Comments