اب بھی اگر پاکستانیوں کو قرآن کا یہ پیغام سمجھ نہی آ رہا تو قیامت کو ہی آے گا.


امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا کا کہنا ہے کہ پاکستان کو یہ بات سمجھنی ہوگی کہ دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کے سلسلے میں انتخاب کا آپشن موجود نہیں ہے۔

اب بھی اگر پاکستانیوں کو قرآن کا یہ پیغام سمجھ نہی آ رہا تو قیامت کو ہی آے گا.

اے ایمان والو! یہود اور نصاریٰ کو دوست نہ بناؤ یہ ایک دوسرے کے دوست ہیں اور جو شخص تم میں سے ان کو دوست بنائے گا وہ بھی انہیں میں سے ہوگا بیشک خدا ظالم لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا
[5:51]

اور تم سے نہ تو یہودی کبھی خوش ہوں گے اور نہ عیسائی، یہاں تک کہ تم ان کے مذہب کی پیروی اختیار کرلو۔ (ان سے) کہہ دو کہ خدا کی ہدایت (یعنی دین اسلام) ہی ہدایت ہے۔ اور (اے پیغمبر) اگر تم اپنے پاس علم (یعنی وحی خدا) کے آ جانے پر بھی ان کی خواہشوں پر چلو گے تو تم کو (عذاب) خدا سے (بچانے والا) نہ کوئی دوست ہوگا اور نہ کوئی مددگار
[2:120]


ہم چاہے یہود اور نصاریٰ سے کتنے ہی دوستی کے دعوے کر لیں. ان کے کتنے ہی حکموں پر جانیں قربان کریں وہ ہم سے کبھی خوش نہی ہوں گے اور "ڈو - مور" کا حکم آتا رہے گا ان کی طرف سے.- یہاں تک کہ ہم ان کے مذہب کی پیروی اختیار کر لیں.

ہم نے امریکہ سرکار کے حکم پر انھیں اپنے فضائی اڈے دیے جن سے 57000 بار جہاز اڑے اور ہمارے مسلمان بھائیوں کے پڑخچے اڑاتے رہے.
ہم نے انھیں اپنے ملک میں "ڈراؤنے حملے" کرنے کی غیر مشروط اجازت دی جس میں انہوں نے ہمارے ہزاروں بچوں کو قتل کیا.
اور جس کے جواب میں ہمارے اپنے بھائی ہماری دشمن ہو گنے. 

ہم نے ان کے حکم پر اپنے قبائلی علاقوں میں آپریشن کیے. ہم نے معصوم بچوں کا قتل عام کیا. ہم نے بے گناہ اور معصوم لوگوں کو پکڑ پکڑ کے ان کے حوالے کیا. حتیٰ کہ اپنی بیٹی عافیہ...............

ہم نے ان کے ریمنڈ ڈیول جیسے غنڈوں اور قاتلوں کو سرکاری اعزاز کے ساتھ رخصت کیا اور بڑے فخر سے اعلان کرتے رہے کہ اس "دہشت گردی" کی جنگ میں ہم فرنٹ لائن اتحادی ہیں. لیکن آج غور سے سن لیں کہ آپ کے پاس انتخاب کا آپشن موجود نہی. "نوکر کی تے نخرہ کی" - غلام کا کام صرف حکم ماننا ہوتا ہے

Post a Comment

0 Comments