Reduce waist size make strong heart

’دیر تک ڈیسک پر بیٹھنا مضرِ صحت ہے‘

ایک تحقیق کے مطابق کام کے دوران اپنی ڈیسک سے اٹھنا کمر کو کم رکھنے اور دل کے لیے مفید ہے۔
آسٹریلیا کی کوئنزلینڈ یونیورسٹی کی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ اپنی ڈیسک سے کھڑے ہو جانا، ادھر اُدھر پھرنا یا سیڑھیاں اترنا چڑھنا چاہے ایک ہی منٹ کے لیے کیوں نہ ہو صحت کے لیے اچھا ہے۔
تحقیق کے سربراہ کے مطابق تحقیق میں یہ معلوم ہوا ہے کہ جو لوگ اپنی میز پر زیادہ دیر تک بیٹھے رہتے ہیں ان کی کمر موٹی ہوتی ہے اور ایچ ڈی ایل کولیسٹرول جو کہ صحت کے لیے مفید ہوتا ہے وہ بھی کم ہوتا ہے۔
’تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ اگر آپ ایک منٹ کے لیے صرف کھڑے ہو جائیں تو وہ بھی صحت کے لیے اچھا ہے۔ یہ اچھا ہو گا اگر زیادہ دیر تک بیٹھے رہنے کو گریز کیا جائے اور کچھ دیر بعد اپنی جگہ سے اٹھنے کو دفاتر میں ماحول کا حصہ بنا لیا جائے۔ اور کچھ دیر کے لیے اٹھنے سے کام میں حرج بھی نہیں ہو گا۔‘
اس تحقیق کے لیے 4757 افراد کی معلومات اکٹھی کی گئیں جن کی عمریں بیس سال یا اس سے زائد تھیں۔
اس تحقیق میں حصہ لینے والے افراد نے ایک چھوٹا سا آلہ پہنا جس سے پیدل اور بھاگنے کی ورزش کی نگرانی کی گئی۔ ان افراد کی کمر کاسائز لیا گیا، بلڈ پریشر، کولیسٹرول لیول بھی لیا گیا۔
اس تحقیق پر برطانوی ہارٹ فاؤنڈیشن کی ایک سینیئر نرس ایمی تھامسن کا کہنا ہے ’اگر آپ دفتر میں ہیں تو یہ بہت ضروری ہے کہ آپ ای میل کی بجائے خود اس شخص کی ڈیسک پر جائیں اور پیغام دیں اور لفٹ کی بجائے سیڑھیاں استعمال کریں۔

Post a Comment

0 Comments