Memory lose solution,یاداشت کے مسائل حل ہونے کی امید


یاداشت کے مسائل حل ہونے کی امید

انسانی دماغ
انسانی جسم میں دماغ انتہائی پیچیدہ حصہ ہے
یاداشت کے مسائل کو کم کرنے کے مقصد سے ’جس کا تعلق الزائمر کی بیماری سے ہوتا ہے ‘جین کے ردو بدل سے علاج کی تکنیک کا چوہوں پر کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔
امریکی سائنسدانوں نے اس تکنیک کا استعمال ان کیمیکلز کی مقدار میں اضافے کے لیے کیا جو دماغی خلیوں کو ایک دوسرے کی پیغام دینے میں مدد کرتے ہیں۔
الزائمر ( بھولنے کی بیماری ) میں پیغام دینے کا یہ سلسلہ رک جاتا ہے۔الزائمر ریسرچ ٹرسٹ کے مطابق جائزے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ دماغ میں اعصابی خلیوں کو کس طرح حرکت میں رکھا جائے۔
دنیا بھر کے کئی ممالک میں بزرگوں کی آبادی بڑھ رہی ہے جس کا مطلب ہے کہ لوگوں میں الزائمر اور بھولنے کی دوسری بیماریوں میں اضافہ ہوگا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یاداشت کو بہتر بنانے میں کیمیکلز کا اہم رول ہوتا ہے۔الزائمر کے مریضوں میں سب سے زیادہ قابلِ غور بات یہ ہوتی ہے ان کے دماغ میں پلیک یعنی کائی یا ایک خاص قسم کی پروٹین جمنا شروع ہو جاتی ہے جو آہستہ آہستہ دماغی خلیوں کو ختم کر دیتی ہے۔
تاہم برطانوی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ انکشاف دلچسپ ضرور ہے لیکن اس سے الزائمر کے مریضوں کے لیے فوری کوئی فائدہ نظر نہیں آتا۔ الزائمر ریسرچ ٹرسٹ کی چیف ایگزیکیٹیو ربیکا ووڈ کا کہنا ہے کہ’ انسانی جسم میں دماغ انتہائی پیچیدہ حصہ ہے ، یہ کس طرح کام کرتا ہے اور الزائمر جیسی بیماری سے کس طرح اسے نقصان پہنچتا ہے یہ جاننا ایک بہت ہی مشکل کام ہے۔http://www.bbc.co.uk/urdu/science/2010/11/101129_alzheimer_therapy_nj.shtml

Post a Comment

0 Comments