فیس بک کا نیا پروفائل پیج, Facebook's New Profile Page

دنیا میں سب سے مقبول سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ فیس بک نے اپنے پروفائل پیج کو نئے طور پر ڈیزائن کیا ہے اور یہ نیا پروفائل پیج آئندہ کچھ ماہ 
فیس بکمیں تمام صارفین کو میسر ہوگا۔

نئے ڈیزائن کے تحت پروفائل پیج پر فیس بک ممبران کے بارے میں زیادہ معلومات ہوں گی اور تصاویر کا زيادہ استعمال کرنے کی سہولت بھی ہوگی۔
دنیا بھر میں پانچ سو ملین افراد فیس بک کے ممبر ہیں اور ان کے نئے پروفائل پیج کو آئندہ کچھ دنوں میں لانچ کیا جائے گا۔
فیس بک کے بانی مارک زکرربرگ نے امریکہ کے ایک ٹی وی شو 60 منٹ پر فائل پیج پر کی جانے والی تبدیلیوں کو دکھایا۔
فیس بک کے انجینئر جوش وائزمین نے اپنے بلاگ میں لکھا ہے کہ نیا پروفائل پیج کے ذریعے ممبران کو اپنے بارے میں زیادہ معلومات مہیا کرنا آسان ہوگا۔ نئے پیج کے ذریعے وہ بتا سکتے ہیں کہ وہ کیا کام کرتے ہیں اور ان کے لیے کون اہم ہے اور کون نہیں۔
نئے پروفائل پیج پر ان تصاویر کا ایک نیا ’ٹیب‘ ہوگا جس میں فیس بک ممبران کو ان کے دوست یا گھروالوں نے ’ٹیگ‘ کیا ہے۔
نیا پروفائل پیج اس بات کی اجازت دے گا کہ وہ طے کر سکیں کہ ان کے خاص دوست کون ہیں اور وہ ان دوستوں کو ’فیچرڈ فرینڈز‘ کے زمرے میں رکھ سکتے ہیں۔
مسٹر وائزمین کا کہنا ہے کہ ان تبدیلوں کو دھیرے دھیرے شائع کیا جائے گا اور 2011 تک سبھی ممبران اس کا استمعال کرسکیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ جو ممبران نئے پروفائل پیج کا استمعال کرنا چاہتے ہیں وہ فورا اپنے پرانے پیج کو تبدیل کرسکتے ہیں لیکن جو ممبران پرانے پیج پر رہنا چاہتے ہیں وہ ایسا کرسکتے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments