غوری حتف فائیو میزائل تیرہ سو کلو میٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے اور ایٹمی اور روایتی ہتھیار لے جانے کی بھرپورصلاحیت رکھتاہے

غوری حتف فائیو بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا جارہا ہے
اسلام آباد۔پاکستان نے دفاعی صلاحیتوں میں اضافے کیلئے میزائل ٹیسٹنگ کا سلسلہ شروع کرتے ہوئے بیلسٹک میزائل غوری حتف فائیوکا کامیاب تجربہ کیا ہے ۔ دفاعی ذرائع کے مطابق وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی کی زیر صدارت گزشتہ ہفتے نیشنل کمانڈ اتھارٹی کے اجلاس میں پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کے پیش نظر منگل کو بیلسٹک میزائل غوری حتف فائیوکا کامیاب تجربہ کیا گیا جو تیرہ سو کلو میٹر تک مار کرنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی سائنسدانوں کی انتھک محنت سے تیار ہونے والا یہ میزائل بیلسٹک میزائل ہر قسم کے ایٹمی اور روایتی ہتھیار لے جانے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے اور اپنے ہدف کو کامیابی کے ساتھ حاصل کرتا ہے ،ذرائع کا کہنا تھا کہ بیلسٹک میزائل کے تجربے کا مقصد خطے میں دفاعی توازن کو برقرار رکھنا ہے جبکہ پاکستان خطے میں امن کی پالیسی پر گامزن ہے جبکہ اس میزائل کے تجربے کا مقصد اپنی دفاعی صلاحیتوں میں بہتری لانا ہے ۔
ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری ، وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی اور آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے میزائل پروگرام کے سائنسدانوں اورقوم کو اس کامیابی پر مبارکباددی ہے ۔واضح رہے کہ غوری میزائل یہ تیسرا کامیاب تجربہ تھا۔ اس سے قبل پہلے دو کامیاب تجربے کئے جا چکے ہیں جو ایک ہزارکلومیٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے تھے جبکہ تیسرے حتف فائیو غوری میزائل کی رینج میں تین سو کلومیٹر کا اضافہ ہوا ہے یہ میزائل 1300 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہےSource ۔

Post a Comment

0 Comments