واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)وہائٹ ہاﺅس کے ترجمان جیمز لوئس نے کہا ہے کہ امریکہ اسامہ بن لادن کے بہانے افغانستان پرقبضہ جاری رکھنے کی کوشش کررہا ہے۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جیمزلوئس نے واشنگٹن پوسٹ میں ایک مضمون میں لکھا ہے جس کے مطابق 2004ءسے اسامہ بن لادن کی کوئی ویڈیو فلم نشر نہیں ہوئی جبکہ صرف آڈیو پیغامات ہی منظر عام پر آئے ہیں جن سے اس امکان کو تقویت ملتی ہے کہ اسامہ بن لادن ہلاک ہوگیا ہے۔مضمون میں کہا گیا ہے کہ افغانستاں میں ا مریکہ کی نظر ثانی شدہ سٹریٹیجی میں کہیں بھی اسامہ بن لادن کا نام نہیں آیا ہے۔ وہائٹ ہاوس کے ترجمان جو سٹریٹیجک سٹڈیز سنٹر کے رکن بھی ہیں نے لکھا ہے کہ اسامہ بن لادن کی جسمانی صورتحال کے پیش نظر کہا جاسکتا ہے کہ وہ اب تک زندہ نہیں رہ سکتا۔واضح رہے2002ء اور2009ءمیں پاکستانی صدور نے بن لادن کے مارے جانے کی خبردی تھی۔ جیمز لوئس نے لکھا ہے کہ گرچہ بن لادن کے نام سے گیارہ ستمبر کے واقعات ذہن میں آتے ہیں لیکن اسامہ کے زندہ رہنے کا دعویٰ افغانستان میں باقی رہنے کا بہانہ بھی بن سکتا ہے۔

0 Comments
Need Your Precious Comments.