تیل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان


قاہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب تیل کی قیمتیں75 ڈالر جبکہ لیبیا ایران اور وینزویلا100 ڈالر تک جانے کی توقع کر رہے ہیں۔خام تیل کی قیمتوں کی مستقبل قریب قیمتوں کے تعین کے حوالے سے اوپیک ممبران کی توقعات کے حوالے سے تضاد پایا جاتا ہے۔ لیبیا ایران اور وینزویلا کا کہنا ہے کہ فی بیرل خام تیل کی صحیح قیمت100 ڈالر جبکہ سعودی عرب سمجھتا ہے کہ اس کی قیمت 75 ڈالر کے ارد گرد رہنی چاہیے۔تیل برآمد کرنیوالے ملکوں کی تنظیم اوپیک کا اجلاس قاہرہ میں منعقد کیا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں ان ممالک کے تیل کے وزرا جمع ہو چکے ہیں۔ رواں سال بین الاقوامی منڈی میں خام تیل مستقبل کے سودوں کی قیمتوں میں15فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments