ملک کی بہتری کیلےعوام ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، ڈاکڑ قدیر


راولپنڈی : پاکستان کے ممتاز ایٹمی سائنسدان اور محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ بھارت کے ایٹمی دھماکوں سے چودہ سال پہلے ایٹم بم بنالیا تھا، دشمن صرف شور مچاسکتا ہے، پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا یہ بات انہوں نے راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار سے خطاب  کرتے ہوئے کہی۔ ڈاکٹر عبد القدیر نے کہا کہ ملک میں عدلیہ آزاد ہے۔اب کوئی جج ملک و قوم کیخلاف فیصلے نہیں دے گا۔ عدلیہ کو احساس ہوگیا ہے کہ اگر وہ صحیح فیصلے کرے توعوام اس کے ساتھ ہے، ہم نیک نیتی سے ملک کے حالات ٹھیک کرسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چھ سال کے مختصر عرصے میں ایٹم بم بنانا آسان کام نہیں تھا۔ ڈاکٹر قدیر نے قید کے دوران اپنی زندگی کے چھ سال ضائع ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس عرصے میں وہ ملک و قوم کی بہتری کیلئے کام کرسکتے تھے۔ بجلی کے بحران پر قابو پانے کے لیئے مفید مشورے دے سکتے تھے اور نظام تعلیم نہتر بنا سکتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بھٹوصاحب نے ایٹم بم بنا کے لئے مجھ پر اعتماد کیا جبکہ میں یہاں پر بالکل اجنبی تھا۔ انہوں نے بتایا کہ جنرل وحید کاکڑ بہت سخت تھے اورامریکیوں کو ناپسند کرتے تھے۔ پاکستان اور بھارت واحد ایسے ممالک ہیں جہاں کھانے اور دوائیوں میں ملاوٹ ہوتی ہے۔ معاشرے کی بہتری کے لئے کام کرنا حکومت سے زیادہ عوام کی ذمہ داری ہے، نظام کی درستگی کے لئے علماء کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا

Post a Comment

0 Comments